سنچورین ٹیسٹ : آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 281 رنز سے ہرا دیا

سنچورین (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 281 رنز سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز 240 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کرکے جنوبی افریقہ کو کامیابی کیلئے 482 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ وارنر نے 115 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 200 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ اے بی ڈویلیئرز 48، ہاشم آملہ 35 اور فلنڈر 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مچل جانسن نے دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 397 جبکہ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 206 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈولان نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ مچل جانسن کو میچ میں 12 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔