ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ایشین نیٹ بال چیمپین شپ تیسرے روز پاکستان نیٹ بال ٹیم نے چوتھے میچ میں ایشین چیمپین اور میزبا ن ملائیشیا کو بھی42کے مقابلے62 گولوں سے شکست دے دی اورمزید چار پوائنٹ حاصل کر لئے اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ پاکستان کی طرف سے محمد اختر، عابد علی، محبوب شاہ، علی رضا فرید، عثمان بشیر،، محمد خورشید ، نصیب رضا، صمد مسعود، معصوم عباس، زاہد اقبال، حارث کمال اورمحمد رضوان نے عمدہ کھیل پیش کیا، پاکستان کل اپناسیمی فاینل میچ سنگاپور یا ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔