اسپارٹن ریس امام علی نے جیت لی ،گرلز کیٹگری میں سحرش قیوم کی اول پوزیشن
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)محکمہ کھیل و یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام پہلی سندھ اسپورٹس بورڈ اسپارٹن ریس امام علی آزاد نے جیت لی ،گرلز کیٹگری میں سحرش قیوم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ عجلت اور غیر مناسب وقت پر منعقدہ اس اوینٹ میں صرف 150 لڑکوں اور 50 لڑکیوں نے حصہ لیا ۔ سیکریٹری اسپورٹس سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے کہا کہ نوجوان طلباء و طالبات کو منفی سرگرمیوں میں دور رکھنے کے لئے محکمہ کھیل ایسے ایونٹ منعقد کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ سندھ گیمز کرارہے ہیں جس سے پورے سندھ سے اس میگا ایونٹ میں شامل ہونے والے کھلاڑی اپنے اپنے کھیل میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔مینز ریس میں پہلی پوزیشن امام علی آزاد نے ، معید بلوچ نے دوسری ، تیسری پوزیشن ارباب تنولی نے حاصل کی جبکہ لڑکیوں میں سحرش قیوم نے پہلی پوزیشن، دوسری پوزیشن الماس ابراہیم نے جبکہ تیسری پوزیشن شفق آخرین نے حاصل کی۔ ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے آنے والے کھلاریوں کو 2 لاکھ ، دوسری پوزیشن پر آنیوالے کو ایک 1 لاکھ اور تیسری پوزیشن پر آنیوالے کھلاڑی کو 50ہزار روپے کے چیکس دیئے۔