ہوبارٹ ٹیسٹ : آسٹریلیا نے 450 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی

ہوبارٹ ٹیسٹ : آسٹریلیا نے 450 رنز  5 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی


ہوبارٹ (اے پی پی) آسٹریلیا نے ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 450 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ مائیکل ہسی 115 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، مائیکل کلارک اور میتھیو ویڈ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ سری لنکا نے کھیل کے اختتام تک87 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں، آئی لینڈرز کو فالو آن کی خفت سے بچنے کے لئے مزید 164 رنز ضرورت ہے۔ تلکرتنے دلشان50 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔