پاکستان ‘بھارت کا ٹی 20 میچ ری شیڈول


لاہور (کامرس رپورٹر) بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر بھارتی بورڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ کی تاریخ میں تبدیلی کردی ۔ اب ٹی 20 میچ 27 کی بجائے 28 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔