قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج ختم، کل سے پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے

قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج ختم، کل سے پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے


لاہور (کامرس رپورٹر) دورہ بھارت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج ختم ہو جائے گا۔ دورہ بھارت کیلئے کوچ ڈیو واٹمور کی زیر نگرانی قو می ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ کل سے پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔ اکیس دسمبر کو ٹیم آرام کرے گی اور بائیس دسمبر کو بھارت روانہ ہو گی۔