ایشیا ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ : پاکستان افغانستان کو ہرا کر فائنل میںپہنچ گیا

ایشیا ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ : پاکستان افغانستان کو ہرا کر فائنل میںپہنچ گیا


لاہور (کامرس رپورٹر) دوسرے ایشیا ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان نے افغانستان کو دس وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 48 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ریاض خان نے 13اور صمیم خان گیارہ رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے عدنان غنی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 4.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ ندیم احمد 29 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ باغ جناح میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے نیپال نے صرف اکاون رنز سکور کئے ۔ منجیت نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بھارت نے ہدف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
 عمران شیخ نے سینتیس رنز سکور کئے۔