آئی سی سی کا پاکستانی امپائر اسد رﺅف اور بھارتی ماڈل لینا کپور کے معاملے سے اظہار لاتعلقی

آئی سی سی کا پاکستانی امپائر اسد رﺅف اور بھارتی ماڈل لینا کپور کے معاملے سے اظہار لاتعلقی

دبئی (آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی امپائر اسد رﺅف اور بھارتی ماڈل لینا کپور کے معاملے سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔ آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق پاکستانی امپائر اسد رﺅف پر بھارتی ماڈل لینا کپور کی جانب سے جنسی استحصال کے الزامات سے آئی سی سی کا کوئی تعلق نہیں، یہ دو افراد کا نجی معاملہ ہے اور عالمی تنظیم اس کی تحقیقات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اسد رﺅف آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے امپائر ہیں اور بدستور ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔