فٹبال ورلڈکپ 2014ءکی ٹرافی امریکہ پہنچ گئی
واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک) فٹبال ورلڈکپ 2014ءکی ٹرافی دنیا کے سفر کے دوران امریکہ پہنچ گئی۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور وزیر خارجہ جان کیری نے ٹرافی کو خوش آمدید کہا۔ میگا ایونٹ کے آغاز میں 58 دن باقی رہ گئے ہیں۔ دونوں امریکی رہنما¶ں نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ جان کیری نے کہا کہ ٹرافی کی رونمائی امریکہ کیلئے اعزاز ہے۔ امید کرتے ہیں کہ برازیل ایونٹ کا کامیاب انعقاد کرے گا۔