کھیلوں کے فروغ میں حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے : جنرل (ر) عارف

کھیلوں کے فروغ میں حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے : جنرل (ر) عارف

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کی خاطر وہ ہر وقت حکومت پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کو لوزان میں ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے متضاد خبریں میڈیا کی زینت بن رہی تھیں جن میں سے کسی بات کا ہم نے جواب نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ آئی او سی کے معاملہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے معاملے کو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کی کوئن بیٹن ریلے کی پاکستان آمد کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہیں تاہم ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے فنڈز فریز ہوئے۔ آئی او سی نے حکومت سے کہا ہے کہ لاہور میں قائم اولمپک ہاوس اصل باڈی کو واپس دیا جائے امید ہے کہ اولمپک ہا¶س واپس مل جائے گا۔