پولوکپ ٹورنامنٹ، ملت ٹریکٹرز اور جونیئر پولو لیگ نے میچ جیت لئے

پولوکپ ٹورنامنٹ، ملت ٹریکٹرز اور جونیئر پولو لیگ نے میچ جیت لئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام نیو ایج پولوکپ 2013ءٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔ افتتاحی روز دو میچ کھیلے گئے جن میں ملت ٹریکٹرز نے اولمپیا کو 4 کے مقابلے 9 گول سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں جونیئر پولو لیگ ٹیم نے شیرووڈ ٹیم کو 5 کے مقابلے ساڑھے سات گول سے شکست دی۔