ورلڈ رینکنگ سینئر ٹینس چیمپئن شپ 16 نومبر سے شروع ہو گی

 اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سینئر ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 18 ویں پاکستان آئی ٹی ایف ورلڈ رینکنگ سینئر ٹینس چیمپئن شپ 16 نومبر سے کراچی جمخانہ میں شروع ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق یہ آئی ٹی ایف کا کیٹگری فور ایونٹ ہو گا جسے اے جی ایم فرما سپونسر کر رہا ہے اور چیمپئن شپ میں انٹرنیشنل پلیئرز آئی ڈینٹیفکیشن نمبر رکھنے والے کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے۔