نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ 21 اکتوبر سے شروع ہو گا

نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ 21 اکتوبر سے شروع ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے تعاون سے نیشنل بنک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ 21 سے 25 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔لاہور بلائینڈ کرکٹ کلب کے صدر عبدالرزاق نے گزشتہ روز پاکستان بلائنڈ کونسل کے ڈائریکٹر نفیس احمد، سپانسر ادارے نیشنل بنک کے سپورٹس ا نچارج محمدجمیل کے ہمراہ پریس انفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایونٹ میں ملک بھر کے8 شہروں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔جنہیں دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ایبٹ آباد جبکہ پول بی میں آزاد جموں کشمیر، بہاولپور، اوکاڑہ اور فیصل آباد شامل ہیں۔ بنک کے نمائندہ محمد جمیل کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو سپانسر کر نے کا مقصد نوجوان بلائینڈ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح مسلم لیگ یوتھ ونگ پاکستان کے صدر اور رکن پنجاب اسمبلی محسن لطیف 21اکتوبر کو کرکٹ سنٹر گراو¿نڈ ماڈل ٹاو¿ن میں کریں گے۔ ہر روز چار میچ کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی روز اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ لاہور اور ایبٹ آباد کے درمیان میچ کرکٹ سنٹر گراو¿نڈجبکہ فیص لآبادبمقابلہ بہاولپور اور اوکاڑی کے ساتھ آزاد جموں کشمیر کا میچ ماڈل کرکٹ کلب کی گراو¿نڈ میں ہو گا۔ ایونٹ کا فائنل 25اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔