نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج آسٹریلیا جائے گی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا میں ہونے والے نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم آج روانہ ہو گی۔ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لئے جوہر ٹاون ہاکی سٹیڈیم میں جاری قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز ختم ہوگیا۔ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد مزےد ایک ہفتہ آسٹریلیا میں ہی قیام کرے گی جہاں وہ آسٹریلیا، آسٹریلیا اے اور ارجنٹائن کے خلاف 3 ہاکی ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔ ان مقابلوںکے بعد قومی ہاکی ٹیم آسٹر یلیا سے براہ راست جاپان چلی جائے گی جہاں وہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے مےچز ےکم سے10نومبر تک جاپان میں شیڈول ہیں۔ ایونٹ میں قومی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔