نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ کی جیت کیلئے پُرعزم ہیں : ہیڈکوچ ہاکی ٹیم

نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ کی جیت کیلئے پُرعزم ہیں : ہیڈکوچ ہاکی ٹیم

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں جیت کے لئے پُرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سینئر اور جونیئرز کا کمبینشن ہے، ٹیم کے انتحاب کے لئے نوجوان خون کو موقعہ دیا گیا ہے اور تربیتی کیمپ کے دوران تمام شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کافی کام کیا گیا ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ سنیئر کھلاڑیوں کی فٹنس اور ماضی کے تجربے کی بنا پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔