جونیئر ہاکی ورلڈکپ کیلئے تربیتی کیمپ 20 اکتوبر سے شروع ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈکپ کی تیاریوں کے آغاز کے لئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ٹریننگ فراہم کرنے کے لئے 20 اکتوبر سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ جونیئر ورلڈکپ 6 سے 15 دسمبر تک نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 20 اکتوبر تک جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈکو چ و منیجر اولمپئن منظورالحسن کو رپورٹ کرینگے۔ کیمپ میں بلائے گئے 41 کھلاڑیوں میں مظہر عباس، امین یوسف، عدنان شکور، امجد علی، علی حیدر اور طلال خالد گول کیپرز، مشتاق، زوہیب اشرف، علیم بلال، حافظ عمار طیب، اسد عزیز، وسیم عباس اور علی منصور فل بیکس، ایم کاشف جاوید، تصور عباس، علی حسن فراز، کامران آصف، نیئر، عدنان، ایم شعیب اور عثمان تنویر ہاف بیکس جبکہ ایم عرفان، ایم عمیر، عدنان انور، محسن صابر، ایوب علی، احمد زبیر، علی شان، عبدالقیوم ڈوگر، محمد رضوان، رضوان، اویس، عبدالخالق، وسیم اسلم، عبدالکریم خان، فہداﷲ خان، اکبر علی، صابر علی، حماد، آصف علی اور ایم اسد بشیر فاروڈز میں شامل ہیں۔