توہین عدالت کیس : پی سی بی کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب داخل

توہین عدالت کیس : پی سی بی کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب داخل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے جواب میں م¶قف اختیار کیا کہ درخواست گزار مقدمے میں براہ راست فریق نہیں، نجم سیٹھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کر رہے ہیں۔ ریجنل اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز میں الیکشن کرائے جا رہے ہیں۔ تفضل رضوی ایڈووکیٹ نے جواب میں کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو تین خط لکھے جن کی کاپی بھی ہائیکورٹ میں جمع کرائی ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے چند احکامات سے متعلق اپیل بھی دائر کی۔