انڈر 19 پریکٹس میچ، لاہور راوی نے شالیمار کرکٹ ٹیم کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور ریجن کی انڈر19 کرکٹ ٹیموں کی تیاری کیلئے جاری پریکٹس میچز کے دوسرے میچ میں راوی نے شالیمار کو 87 رنز سے شکست دیدی۔ لاہور راوی نے پہلے کھیلتے ہوئے8 وکٹوں کے نقصان پر219 رنز بنائے، ولید انجم اور محمد متین نے 38,38 جبکہ حبیب الرحمن نے31 اور فرحان نذر نے19 رنز بنائے۔ جواب میں لاہور شالیمار کی ٹیم132 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ رحمن اکرم 25 رنز بنا سکے۔