گوجرانوالہ کی پاکستان انٹر بورڈ جمناسٹک چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاﺅن گوجرانوالہ میں پاکستان انٹر بوڈ جمناسٹک چیمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا۔ یہ مقابلہ جات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کی زیر پرستی منعقد کروائے گئے۔ اس تقریب میں میزبانی کے فرائض ماڈل ٹاﺅن کالج برائے خواتین نے اداکئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ مہر بشیر تھے۔ انہوں نے جمناسکٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں کھیلوں اور ورزش کی اہمیت اُجاگر کی۔ اس مقابلے میں گوجرانوالہ بورڈ نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی جبکہ فیصل آباد بورڈ اور لاہور ٹیکنیکل بورڈ بالترتیب سیکنڈ اور تھرڈ رہے۔