کرکٹ میں کرپشن کا راج، آئی سی سی کو آپریشن کرنا ہو گا: ایڈہاکنز

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی صحافی ایڈہاکنز نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ میں کرپشن راج کرتی ہے۔ آئی سی سی کو بڑے پیمانے پر آپریشن کرنا ہو گا۔ پاکستان اور بھارت میں ورلڈ کپ 2011ءکا سیمی فائنل فکس تھا۔ ایڈہاکنز نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں ایک بک میکر سے سکرپٹ ملا جس میں پاکستانی وکٹیں گرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ جب پیش گوئیاں ٹھیک نکلیں تو ان کا ماتھا ٹھنکا۔ انہوں نے 1200 ون ڈے میچز کا موازنہ کیا جس کا نتیجہ نکلا کہ کرکٹ کرپشن سے پاک نہیں ہے۔ انٹی کرپشن یونٹ کو فروری 2012ءمیں سارے ثبوت دیئے۔ دنیا میں کسی کے ساتھ بیٹھ کر اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے سپاٹ فکسنگ کیس کے دوران ملنا چاہتا تھا لیکن مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔ برطانوی صحافی نے انگلش کا¶نٹی کو بھی جوئے کا ذریعہ قرار دے دیا۔ برطانوی صحافی ایڈہاکنز کے مطابق کا¶نٹی میچز بھارت میں دکھائے جاتے ہیں اور بکیوں کی چاندی ہوتی ہے۔ بھارت میں ایک لاکھ بک میکر موجود ہیں۔