پاکستان‘ بھارت سکواش سیریز سے تعلقات میںبہتری آئیگی: جہانگیر خان

پاکستان‘ بھارت سکواش سیریز سے تعلقات میںبہتری آئیگی: جہانگیر خان

کراچی (نیوز ایجنسیاں) سکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سکواش سیریز دونوں ممالک کے تعلقات اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کا معیار تقریباً برابر ہے، روایتی حریف کے درمیان سکواش سیریز دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو چارج کر سکتی ہے۔ جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستان سکواش کے جو حالات ہیں اس کا ذمہ دار کوئی ایک فرد یا ادارہ نہیں۔