ننکانہ صاحب : ڈسٹرکٹ ہائی سکولز ٹورنامنٹ کی 3 روزہ تقریبات شروع

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ہائی سکولز ٹورنامنٹ کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ سکینڈری ہائر سکول موڑکھنڈا میں اتھلیٹکس اور رکشہ کشی کے مقابلے ہوئے جس میں گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول ننکانہ صاحب نے زبردست مقابلہ بازی کرکے ہائر سکینڈری سکول آف موڑکھنڈا کو شکست فاش دی۔