قومی ہاکی ٹیم اچھے نتائج دینے کی کوشش کرےگی : اختر رسول، حنیف خان

قومی ہاکی ٹیم اچھے نتائج دینے کی کوشش کرےگی : اختر رسول، حنیف خان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ آسٹریلیا میں لندن اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ سے اچھے نتائج دینے کی کوشش کرینگے، ہمارا اصل ہدف 2014ءکا عالمی کپ ٹورنامنٹ ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف کھیل کر نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔ ہیڈ کوچ اختر رسول اور کوچ حنیف خان نے قومی ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر رسول کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے جس میں تمام ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت شامل ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں ہمارا ہدف اپنی رینکنگ کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔ کوچ حنیف خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے کسی قسم کا کوئی دبا¶ نہیں ہے۔ سکواڈ میں دو نئے کھلاڑیوں ایم عتیق اور محمد کاشف کو سینئر ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنے انتخاب کو درست ثابت کرینگے۔