عمر اکمل نے سوئی گیس کی ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

 عمر اکمل نے سوئی گیس کی ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے سوئی گیس ٹیم مینجمنٹ سے دلبرداشتہ ہو کر مستقبل میں کسی اور ٹیم کی ڈومیسٹک میں نمائندگی کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کے ایما پر عمر اکمل کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے جس کی ایک وجہ ٹیم میں مزید دو ٹیسٹ کرکٹرز کی شمولیت بتائی جاتی ہے۔