بلوچ کرکٹرز کی ٹریننگ میں ہرممکن تعاون کریں گے : خواجہ ندیم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کو بہتر ٹریننگ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم نے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔