انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹول :پنجاب وائٹس ،منگولیا کا فٹ بال میچ برابر

 انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹول :پنجاب وائٹس ،منگولیا کا فٹ بال میچ برابر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹول میںپاکستان نے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔ گزشتہ روز فٹ بال ایونٹ کھیلے گئے آخری لیگ میچ پنجاب وائٹس اور منگولیا کے مابین کھیلا گیا جو برابری کی سطح پر ختم ہوا دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت تک ایک،ایک گول سکور کیا۔ پنجاب وائٹس کی جانب سے واحد گول رضوان صفدر نے میچ کے 29ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ منگولیا کی جانب سے انخاطور نے میچ کے 70ویں منٹ میںگول سکور کر کے پنجاب وائٹس کی برتری ختم کر دی اور مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم مزید گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد میچ 1،1 گول سے برابر قرار دیا گیا۔ انٹرنیشنل ایونٹس میں فٹبال فائنل میں سربیا اور یمن کی ٹیمیں پنجاب سٹیڈیم میںآج شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔ انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان ان تک 12 گولڈمیڈل جیت چکا ہے۔ یونیورسٹی آف لاہور میں ہونے والے ٹچ بال مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کو ہر ا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ پاکستانی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹروے اور پاکستان ٹچ بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر رائے الطاف حسین تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ سری لنکا کی ٹیم نے اس موقعہ پر سپورٹس بورڈ پنجاب کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی انتظامات پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ٹیم کے اراکین نے کہا کہ اس ایونٹ سے دونوں ممالک میں دوستی بڑھے گی ۔