انٹرسکولز، کالجز گیمز ڈی پی ایس نے جیت لئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پانچویں انٹر سکول کالج گیمز 2012ءڈی پی ایس سکول نے 749 پوائنٹس حاصل کرکے جیت لئے۔ ریلوے سٹیڈیم لاہور میں رنگارنگ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن، پنجاب اولمپک کے صدر سید شاہد علی تھے۔ سکول بوائز میں ڈان باسکو اردو میڈیم نے 155 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، ایل جی ایس پیراگون 150پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ڈی پی ایس نے 134 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔