اخوان ہائی سکول کی انٹر سکولز اینڈ کالجز اولمپک گیمز میں شاندار کارکردگی

لاہور (پ ر) انٹر سکولز اینڈ کالجز اولمپک گیمز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیراہتمام اخوان ہائی سکول برکی کے طلبہ نے میدان مار لیا جن میں پندرہ سو میٹر کی دوڑ میں محمد حسین نے او رآٹھ سو، چار سو، دو سو اور سو میٹر کی دوڑ میں محمد فخر ایوب نے شاٹ پٹ گولہ پھینکنے والوں میں محمد اقبال نے اور جیولن تھرو میں عادل نے جبکہ سو بائی چار سو ریلے ریس میں محمد فخر ایوب، فیصل، شہزاد اور ساجد نے اور چار سو بائی چار سو ریلے ریس میں محمد فخر ایوب، ارسلان، فیصل اور محسن نے اول پوزیشنز حاصل کیں۔ سینئر ہیڈماسٹر میجر (ر) محمد اسلم ملک نے بچوں کی اچھی کارکردگی پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔