قومی ہاکی ٹیم میں 3تبدیلیاں‘آج کوریا روانگی

قومی ہاکی ٹیم میں 3تبدیلیاں‘آج کوریا روانگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) قومی ہاکی ٹیم آج کوریا روانہ ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سکواڈ میں دورہ آسٹریلیا کرنیوالی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرکے مینجمنٹ کو مختصر کر دیا ۔ سیکرٹری رانا مجاہد نے قومی ٹیم کے کپتان ایم عمران کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایاکہ کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے وعدہ کیا ہے کہ جیسے ہی فنڈز ملیں گے سب سے پہلے کھلاڑیوں کو دینگے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں چھ صفر سے ہارنا قابل قبول نہیں‘ لازمی پوچھا جائے گا۔ ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو فری ہینڈ دیا ہے تاکہ اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری کر سکیں۔ فنڈز کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کے پاس جائیں گے‘ چندہ مہم کا حصہ نہیں بنوں گا۔