غیرمعیاری کوریج، پی سی بی پی ٹی وی سپورٹس کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کریگا

غیرمعیاری کوریج، پی سی بی پی ٹی وی سپورٹس کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کریگا

لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک 20 ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی ٹی وی سپورٹس کی انتظامیہ کی طرف سے ناقص اور غیر معیاری کوریج کے معاملے پر وزیراعظم پاکستان میں محمد نواز شریف خط لکھ کر تمام صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈومیسٹک ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران سرکاری سپورٹس چینل کے غیر معیاری کیمرہ ورک اور سطحی کمنٹری کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اندرون و بیرون ملک خاصی تنقید اور شرمندگی اٹھانا پڑی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے میں خاص طور پر سرکاری سپورٹس ٹی وی کے ایک ڈائریکٹر کو ذمہ دار سمجھتا ہے۔وزیراعظم پاکستان کے نام خط میں تمام حالات لکھ کر سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور انتظامیہ کی طرف سے غیر پیشہ وارانہ روئیے کی طرف توجہ دلائی جائے گی۔ سرکاری ٹی وی کی طرف سے نشریاتی حقوق کی طے شدہ رقم کی عدم ادائیگی کا معاملہ بھی وزیراعظم کے علم میں لایا جائیگا۔