سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ: کراچی ڈولفنز نے ملتان ٹائیگرز کو شکست دیدی

سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ: کراچی ڈولفنز نے ملتان ٹائیگرز کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کراچی ڈولفنز نے ملتان ٹائیگرز کو ہرادیا۔ ملتان ٹائیگرز نے 9وکٹوںپر 147رنز بنائے ۔ گلریزصدف40‘عامر یامین 47رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمدسمیع‘فواد خان ‘عبدلامیر‘فرازاحمد نے دو دو جبکہ انور علی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ کراچی ڈولنفنز نے ہدف سترہ اوورز میں تین وکٹوں پر پورا کر لیا۔اسد شفیق46رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔کپتان سرفراز احمد 50رنز پر ناقابل شکست رہے ۔عامر یامین نے دو جبکہ صدیف مہدی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔سرفراز احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔لاہور لائنز نے فیصل آؓباد وولوزکو شکست دیدی۔ لاہور لائنز نے 8وکٹوں پر 153رنز بنائے۔عمر اکمل نے 60گیندوں پر 85رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔فیصل آباد وولوز کی ٹیم 108رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔صرف دوکھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔علی شان 28پر ناٹ آئوٹ رہے۔ مصباح دورنز بنا سکے۔عمر اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔