کھلاڑیوں کی نگاہیں روایتی حریف بھارت کے خلاف مقابلے پر مرکوز ہیں : نوید چیمہ

کھلاڑیوں کی نگاہیں روایتی حریف بھارت کے خلاف مقابلے پر مرکوز ہیں : نوید چیمہ

 برمنگھم(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کھلاڑیوں کی روایتی حریف بھارت کے خلاف مقابلے پر نگاہیں مرکوز ہیں اور وہ شکستوں کو بھول کر آئندہ مقابلے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا ہے اورتمام کھلاڑی خود کو مطمئن اور بہتر محسوس کر رہے ہیں ۔