پنجاب نے انڈر 14 ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی ایس بی بین الصوبائی انڈر 14 بوائز ہاکی چیمپئن شپ میں پنچاب نے سندھ کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ حیدرآباد میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب کی ٹیم نے سندھ کے خلاف چھ صفر سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے محمد حسنین نے تین، رانا عبدالوحید نے دو جبکہ حبیب قادر نے ایک گول سکور کیا۔ محمد حسنین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پنجاب کی ٹیم آج واپس لاہور پہنچے گی۔