عبوری کمیٹی کھیلوں کی تنظیموں پر پابندی لگانے کی مجاز نہیں : خالد محمود

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے قائم مقام سیکرٹری محمود خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے غیرقانونی عبوری کمیٹی کے عہدیداران پر پہلے ہی دس سال کی پابندی عائد ہے وہ کسی کھیلوں کی تنظیم پر پابندی لگانے کی مجاز نہیں ہے۔ محمود خالد کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی پاکستان سپورٹس بورڈ اور بین الرابطہ کمیٹی کو منع کر چکی ہے کہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہ کرے۔