عارف حسن ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن آج سے شروع ہونے والے ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹی (اینوک) کے اجلاس میں شرکت کے لے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ وہ پاکستان پر ممکنہ پابندی کے معاملے پر اپنا موقف پیش کریں گے۔