اے ایف سی لیگل کمیٹی نے ایتھکس کمیٹی کی منظوری دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کی کوششوں سے اے ایف سی لیگل کمیٹی نے اے ایف سی ایتھکس کمیٹی کی منظوری دیدی ہے۔ اس بات کا فیصلہ کوالالمپور میں لیگل کمیٹی کے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر ایتھکس کمیٹی کے رولز اینڈ ریگولیشنز بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیفا اور اے ایف سی لیگل ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے بطور ابزرور شرکت کی جبکہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے نو منتخب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ بھی موجود تھے۔ ایتھکس کمیٹی فٹبال کے کھیل میں کرپشن اور میچ فکسنگ کے عناصر کی روک تھام کے لیے کام کرئے گی۔