آل پاکستان سی ڈی اے کبڈی کپ آج شروع ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) سی ڈی اے کے زیراہتمام اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے تعاون سے آل پاکستان سی ڈی اے کبڈی کپ (آج) ہفتہ سے ایف نائن پارک کرکٹ گراﺅنڈ میں شروع ہوگا۔ سی ڈی اے کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے حکام کے مطابق ایونٹ میں 4 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، واپڈا، ایئر فورس اور اسلام آباد شامل ہیں۔ حکام کے مطابق کبڈی کپ کے تمام مقابلے ناک آﺅٹ سسٹم کے تحت کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 2 روزہ ایونٹ 16 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔