ہملٹن: نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ منگل کو ہو گا۔میچ پاکستانی وقت کے صبح چھ بجے سیڈن پارک ہملٹن کے کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان کیویز کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے. جہاں وہ کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے جس میں تین میچ ہو چکے ہیں جن میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو بری سے شکست سے دوچار کیا ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بدترین شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ منگل کومیچ پاکستانی وقت کے صبح چھ بجے سیڈن پارک ہملٹن کے کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔میزبان کیویز کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے گرین شرٹس کو سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کرنے کو ہدف بنا لیا ہے. دوسری جانب شکست خوردہ قومی ٹیم چوتھا میچ جیت کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں ہے. بلے بازوں کو روٹھی فارم بحال کرنے کا چیلنج درپیش ہے. ابتدائی تینوں میچز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سینئرز کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا ہے اسلئے توقع ہے کہ وہ آخری دو میچز میں عمدہ پرفارم کر کے ناقدین کو جواب دے دیں گے۔ قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں ہر شعبہ میں کارکردگی بہتر کرنے کے لیے خوب پریکٹس کررہے ہیں۔تمام کھلاڑی اپنے اپنے شعبہ میں خوب محنت کررہے ہیں تاکہ سیریز کے اگلے دو میچز کو جیت کر میزبان ٹیم کو وائٹ واش نہ کرنے دیا جائے۔نیوزی لینڈ کی وکٹ باونسی اور کنڈیشن ونڈی ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کو ایڈجسٹمنٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔کپتان سرفراز احمد کامیڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیریز ہارنا مایوس کن ہے. لیکن آخری 2 میچ جیت کر ٹیم کا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024