انوویٹر کراچی سپر لیگ،کورنگی فائیٹر ز اور ناظم آبا د لا ئنیز کی کامیا بی
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) انوویٹر کراچی سپر لیگ کے گروپ "بی" میں کورنگی فائیٹر ز نے کیماڑی وارئنیر ز کو19 رنز سے شکست دی۔ کورنگی فائٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنزبنائے۔ فیاض حسین نے 41 رنز راجہ لیا قت نے30 رنز ، محمد وقاص نے 24 رنز میبنائے۔ محمد طلحہ نے 3 ، عارف یعقو ب نے 2وکٹیںلیں۔ کیماڑی وارئنیرنے 7 وکٹیں پر127 رنز بنائے۔عاقب حسن رضوی نے 51 رنز ، محمد علی نے 31 رنز اسکورکئے۔وسیم احمد اور ایم وقا ص نے 2-2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ دوسرے میچ میں گروپ " بی" میں ناظم آبا د لائنز نے بلدیہ بلاسٹر کو3 وکٹوں سے قابو کر لیا۔ بلد یہ بلاسٹر 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سعید رضا اور سمیع آفریدی نے 16,16 رنز اور نوید احمد نے ناٹ آئوٹ 14رنز بنائے۔ شاہ حسین اورا کبر بابر نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی جانے پر مجبور کر دیا ۔ ناظم آبا د لائنز نے ہد ف 7 وکٹیں گنواں کر حاصل کرلیا۔ حمزہ محسن اور فواد عباسی نے یکساں 14-14 رنز بنائے۔ نو ید احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔