نیشنل باکسنگ‘ سندھ کی 10رکنی ٹیم کا اعلان گرلز ٹیم کا سلیکشن آج ہوگا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ لاہور میں شرکت کے لئے سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے 10 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جبکہ خواتین باکسنگ ٹیم کا اعلان ایک روزہ ٹرائل کے بعد پیر کو کیا جا ئے گا۔ مردوں کی ٹیم میں شیراز کچھی‘ حامد حسین‘ احمد آفریدی‘ عاقب علی‘ خیر محمد‘ فراز احمد‘ میر بالاج‘ ابی جوزی خان‘ محمد علی اور یاسر علی شامل ہیں۔ٹیم کا سلیکشن پاک نیشنل باکسنگ کلب پیپلزاسٹیڈیم میںمنعقدہ ٹرائل میں کیا گیا۔ گرلز ٹیم کے ٹرائل استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ پر ہونگے۔