قائداعظم گیمز: والی بال آج تیکوانڈو ٹیم کے ٹرائلز کل لاہور میں ہونگے
ملتان (سپورٹس رپورٹر) دوسرا قائداعظم انٹر ڈویژنل گیمز کیلئے مختلف کھیلوں کے ٹرائلز مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ والی بال ٹیم کے ٹرائلز آج اور تیکوانڈو ایونٹ کیلئے ٹیم کی تیاری کیلئے ٹرائلز کل لاہور میں لئے جائیں گے قبل ازیں لاہور میں گزشتہ روز اتھلیٹکس ہاکی‘ فٹبال‘ بیڈ منٹن ‘ بیس بال‘ کبڈی‘ کراٹے جمناسٹک‘ ریسلنگ‘ ووشو‘ ٹیبل ٹینس ‘ سکواش‘ نیٹ بال‘ سنوکر اور میٹ ریسلنگ کے ٹرائلز مکمل کر لئے گئے ہیں۔