ویمنز بگ بیش لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا
برسبین (اے پی پی) آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں دو دن آرام کے بعد (آج) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ جس میں برسبین ہیٹ ویمن اور پرتھ سکارچرز ویمن ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
لیگ میں سیمی فائنلز اور فائنل سمیت 59 میچز کھیلے جائینگے۔ لیگ کا فائنل میچ 4 فروری 2018ءمیں کھیلا جائیگا۔