کیرالا کنگز نے افتتاحی میچ میں بنگال ٹائیکرز کو شکست دیدی
شارجہ( مانیٹر نگ ڈیسک ) کرکٹ کی تاریخ کے نئے فارمیٹ ٹی 10 لیگ کی شاندار تقریب کا آغاز ہوگیا، اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہے جبکہ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ ایک اور نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی 10 لیگ میں داخل ہوگئی، شارجہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی میچز میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ناحیان بن النحیان نے خطاب کرتے ہوئے لیگ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی جبکہ اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’لوگوں نے مشکلات کھڑی کرنے کی کوششیں کیں مگر ہم آج یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے بس اب دس کا نعرہ بھی لگایا۔ ٹی 10 لیگ کے پہلے میچ میں کیرالا کنگز نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی، عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر اسٹرلنگ کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کے نئے فارمیٹ ٹی 10 لیگ کا پہلا میچ شارجہ اسٹیڈیم میں کیرالا گنگز اور بنگال ٹائیگرز کے مابین کھیلا گیا، بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں کیرالا کنگز نے بیٹنگ شروع کی تو پہلے ہی اوور میں انہیں ایک وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم اسٹرلنگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کیرالا کنگز نے مطلوبہ ہدف 2 اوورز پہلے حاصل کر کے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔کیرلا کی ٹیم نے ابتدائی پانچ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز اسکور کیے۔ہدف کے تعاقب میں کیرلا کی جانب سے اننگز کا آغاز چدوک والٹن اور پاؤل اسٹرلنگ جبکہ پہلا اوور بنگال ٹائیگرز کے عامر یامین نے کروایا، تیسری ہی بال پر والٹن بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔ اور اس طرح کیرلا کی ٹیم کو صفر پر ایک نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگال ٹائیگرز کے بلے باز ٹریلر 27 گیندوں پر 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ فلیچر نے 24 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 32 رنز اور ملر 9 گیندوں پر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ساتویں اوور کی دوسری بال پر سہیل تنویر نے جون سون ٹریلر کو آؤٹ کیا، بنگال ٹائیگرز کی ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 86 رنز اسکور کیے۔بنگال ٹائیگرز کی جانب سے بیٹنگ کا ا?غاز اینڈری فلیچر اور جون سون چارلس نے کیا، ابتدائی 5 اوورز میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 42 تک پہنچا۔