ایشز سیریز میں بھارتی سٹے بازی کی کوشش ناکام بنا دی: برطانوی میڈیا کا دعویٰ
لندن (سپورٹس ڈیسک )برطانوی اخبار نے ایشز سیریز کے تیسرے میچ کے دوران سٹے بازی کی کوشش ناکام بنانیکادعویٰ کیا ہے۔برطانوی اخبار کیمطابق بھارتی سٹے باز صوبرجوبن اور پریانک سکسینا نے سپاٹ فکسنگ کیلئے 1 لاکھ 40 ہزار پاونڈ طلب کیے، سٹے باز صوبرجوبن اور پریانک سکسینا نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے اشاروں پر ناچتے ہیں۔کرپشن سے متعلق تمام الزامات کوانتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیںیہ انکشافات بھی دبئی اور نئی دلی میں 4ماہ کے دوران کی گئی تحقیقات کی بنیادپرکیے گئے ہیں۔میچ سے پہلے بتاوں گا کہ کس اوور میں کتنے رنز بنیں گے،میری معلومات پر رقم لگاو البتہ شرط کی رقم بھارت میں جمع کرانا ہوگی۔ آسٹریلوی کرکٹ میں بھی ہمارا فکسر موجود ہے جبکہ معلومات کا ڈوزیئر آئی سی سی کے حوالے کردی گئی ہیں۔سٹے بازوں نے آئی پی ایل کا بھی بھانڈا پھوڑا دیا سٹے بازوں کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کھلاڑیوں کے اپنے بکیز اور اپنے ایجنٹ ہیں، آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے اشارے جان بوجھ کرٹی وی پر دکھائے نہیں جاتے، سگنل ملنے پر بکیز کو 3 منٹ میں شرطیں لگانا ہوتی ہیں،سٹے بازوں میں سے ایک سٹے باز جوبن بھارتی ریاست کے لیے کرکٹ بھی کھیلتا رہا ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ ایسا ’کوئی ثبوت نہیں‘ ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین پرتھ میں کھیلا جانے والے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ’بدعنوانی‘ کا کوئی عنصر ہے۔آئی سی سی کے جنرل منیجر اینٹی کرپشن ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ دی سن کی تحقیقات سے متعلقہ تمام مواد موصول ہوچکا ہے۔ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ اس ٹیسٹ میچ کے کسی بھی کھلاڑی نے مبینہ فکسرز کا رابطہ رہا ہو۔دی سن کے مطابق ایک گروہ ’دی سائیلنٹ مین‘ نامی آسٹریلوی شہری کے ساتھ کام کر رہا تھا اور انھوں نے کھیل پر اثرانداز ہونے پر ایک لاکھ 40 ہزار پاونڈ ادا کر رہے تھے۔