ہمسایہ ملک نے بدنام کرنے کی کوشش کی پاکستان لیگ رواں سال ہوگی:رانا مجاہد

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پاکستان ہاکی لیگ کا انعقاد کرایا جائے گا جو قومی کھیل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرئے گی۔ آسٹریلیا اور کوریا کے دورہ سے قومی ٹیم کو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری میں مدد دے گا۔ہمسائیہ ملک نے امداد کی پیشکش کرکے ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی ‘حالات ایسے نہیں انکی امداد قبول کریں۔