گلگت بلتستان کے بالائی پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں اب تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان کے بالائی پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں اب تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

سندھ میں جیکب آباد ، بدین ،نواب شاہ ، میر پور خاص ، سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کے بڑھنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں ۔گرمی کی وجہ سے کاروبای و تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں۔پنجاب میں ملتان ، بہاولپور ، سرگودھا، فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں موسم گرم ہونے کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی ہے ۔ شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں اچانک گرمی میں اضافہ ہو گیا ہے ، چمن پشین ژوب ہرنائی میں گرم ہوا ئیں چلنی شروع ہو گئی ہے۔ ادھر گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بالائی پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔ مری میں بھی بارش اور ژالہ باری نے موسم تبدیل  کردیا  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں آئندہ چند روز گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے