کلب کرکٹ کا برا حال، اچھے کرکٹرز کیلئے بنیادی مسائل حل کرنا ہونگے : اسد رؤف

کلب کرکٹ کا برا حال، اچھے کرکٹرز کیلئے بنیادی مسائل حل کرنا ہونگے : اسد رؤف

لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) کرکٹ کی اصل نرسری کلب، سکول اور کالج کرکٹ ہے۔ آج کلب کرکٹ کا بھی برا حال ہے۔ سکول، کالج اور یونیورسٹی میں کرکٹ کا معیار ماضی والا نہیں ہے۔ اچھے کرکٹرز پیدا کرنے کیلئے ہمیں بنیادی مسائل حل کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق ایلیٹ سپیشل امپائر اسد رئوف نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر اظہر زیدی کا کہنا تھا کہ جب کلب کرکٹ مضبوط تھی اعلیٰ پائے کے کھلاڑی سامنے آرہے تھے۔ آج کا کھلاڑی کم محنت کرتا ہے اس کے والدین زیادہ محنت کرتے ہیں۔ ماضی کی طرح آج کلب کرکٹ کو جلانے والے آرگنائزر بھی نہیں رہے۔ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے داخلوں کی شرح کم کر دی گئی۔ اس فیصلے نے نقصان پہنچاہے۔ تعلیمی اداروں میں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ داخلنے ملنے چاہیئں۔ تعلیمی اداروں میں کرکٹ کی بحالی سے مسائل کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔