ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد گھٹا کر آٹھ کر دی جائے: وقار یونس

ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں  کی تعداد گھٹا کر آٹھ کر دی جائے: وقار یونس

 قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و قار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فرسٹ کلاس ٹیموں کی تعداد کم کر کے 8 ٹیمیں  کھلانے کی تجویز پیش کی ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں کرکٹ کے جال کو پھیلایا جائے تاہم فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ فرسٹ کلاس میں آٹھ سے زائد ٹیمیں نہیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی نے اے اور جونیئر ٹیموں کے بین الاقوامی دوروں کا آغاز کر کے قومی کرکٹ کے لئے مثبت قدم اُٹھایا ہےپاکستان ٹیم اے 26 اپریل تا 23 مئی تک کے، 3 ایک روزہ میچز سمیت 3 چار روزہ میچز پر مشتمل دورہ سری لنکا پر جارہی ہے ۔ اس سیریز میں پاکستان ٹیم اے بلے باز فواد عالم کی قیادت میں سیریز کھیلے گی ۔