پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 20 اپریل کو ہو گا

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 20 اپریل کو ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 20 اپریل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا ۔اجلاس کی صدارت پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان کریں گے جبکہ اس موقعہ پر گورننگ بورڈ کے دیگر اراکین بھی موجود ہونگے۔ اجلاس میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی، ورلڈ کپ جائزہ کمیٹی کی رپورٹ اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات زیر بحث آئیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست پر بورڈ کے اراکین کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا جس کے بعد اس کا اعلان بھی اسی روز متوقع ہے۔