پاکستان بی سی بی الیون کے درمیان پریکٹس میچ آج ہو گا، سیریز میں میزبان ٹیم فیورٹ ہو گی: محمد اللہ

پاکستان بی سی بی الیون کے درمیان پریکٹس میچ آج ہو گا، سیریز میں میزبان ٹیم فیورٹ ہو گی: محمد اللہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستانی شاہین بنگال ٹائیگرزکے شکارکیلئے آج سے فتح اللہ میں ہتھیارتیزکریں گے۔ وارم اپ میچ میں بی سی بی الیون سے سامنا ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف تین ون ڈے، ایک ٹی ٹوئنٹی اوردوٹیسٹ میچزکھیلنے کیلئے گزشتہ روزڈھاکہ پہنچی تھی۔ کھلاڑیوں نے گزشتہ روز فتح اللہ میں پریکٹس کی جبکہ آج اسی وینیوپربی سی بی الیون کیخلاف پچاس اوورزپرمشتمل وارم اپ میچ کھیلیں گے، ایک روزہ سیریزکا آغازجمعہ سے میرپورکے شیربنگلہ سٹیڈیم میں ہوگا۔ اظہرعلی پہلی بارون قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، انہیں مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔دوسری جانب ورلڈ کپ کا کوارٹرفائنل کھیلنے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہیں۔بنگلہ دیشی کھلاڑی محمد اللہ نے کہا ہے کہ میزبان ٹیم سیریزمیں فیورٹ ہوگی، اگرشروع میں ہی گرین شرٹس پردباوبڑھا دیا تو سیریزجیت سکتے ہیں، گزشتہ پندرہ سال میں بنگال ٹائیگرزگرین شرٹس کوکسی بھی فارمیٹ میں شکست نہیں د ے سکے ہیں۔